دورِ نایاب :ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار اور مؤثر تکمیل کے لیے "اسمارٹ ایگزیکیوشن پلان" تشکیل دے دیا گیا ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ہےپلان کےتحت تمام اضلاع کےسیوریج نظام کےتعمیراتی پراجیکٹس میں درجہ بندی کی گئی،ترقیاتی کاموں کوموسٹ کریٹیکل،کریٹیکل اورلیس کریٹیکل کیٹیگریوں میں تقسیم کیاگیا۔
ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع کی واساایجنسیوں کےایم ڈیزکی ویڈیولنک کےذریعےاجلاس میں شرکت کی،ایم ڈیزنےاپنےاضلاع کےمجوزہ سیوریج نظام کی تعمیروبحالی بارےپلان پیش کیے،سب سےپہلےموسٹ کریٹیکل کیٹیگری کےترقیاتی کام سرانجام دیئےجائینگے،ڈسپوزل و پمپنگ سٹیشنز، ٹرنک سیوریج، واٹر سپلائی نظام ، ٹیوب ویلز تعمیر کیے جائینگے۔
مزید بتایا گیا کہ سمارٹ پلان کےتحت موسمیاتی تغیرات کےتحت ترقیاتی کاموں کی پلاننگ کی گئی ،مون سون ، شدیدبارشوں سےقبل کھدائی کےکام مکمل کرنےکےاحکامات جاری کئے گئے،انتہائی توجہ طلب مسائل کےترجیحی حل سےشہریوں کےبنیادی مسائل کا حل مؤثراندازمیں ہوسکےگا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال بھی ممکن ہو سکے گا،ٹیکنیکل ماہرین نےمجوزہ ترقیاتی کاموں بارےاہم تجاویز بھی پیش کیں۔