ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت معطل کر دی

آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت معطل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد حماد:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)  سے کئے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے امریکا کی رکنیت معطل کر دی گئی ۔

   آئی سی سی  کے مطا بق یو ایس اے کرکٹ بوڈز نے ممبر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں، اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے ساتھ نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ حاصل کرنے کی مناسب پیش رفت نہیں کرسکا،معطلی کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مفادات اور کرکٹ کو متاثر نہ ہونے دینا اولین ترجیح ہے ۔

  آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ کی قومی ٹیموں کا اولمپک گیمز 2028 کی تیاریوں سمیت آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کا حق برقرار رہے گا اور سال 2024 کی اجلاس میں کرکٹ امریکا کو معاملات درست کرنے کے لئے ایک سال کا وقت دیا گیا تھا۔