نواز شریف پاکستان آئیں گے یا نہیں، حکومت کون بنائے گا، منظور وسان کی پیشگوئیاں

Manzoor Wasan, Karachi, Peoples Party, PMLN, Nawaz Sharif, PTI, General Election on January28
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظورحسین وسان کا کہنا ہے کہ وہ عام انتخابات سےپہلےچیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
منظور وسان نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور جیالے تیاری کریں، 28 جنوری اتوار کو الیکشن ہونگے۔
مستقبل بینی کے حوالے سے مشہور سیاستدان منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف حالات کو دیکھ کر پاکستان واپس آئیں گے۔ اکتوبر میں معلوم ہوجائے گا کہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں یا نہیں۔ ہم عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے۔احتساب کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہےگا۔
سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے ساتھ ساتھ دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔