ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کو بڑا دھچکا، متعدد رہنما کپتان کے کھلاڑی بن گئے

PMLN
کیپشن: PMLN
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  الیکشن کا موسم قریب آتے ہی سیاسی پرندوں نے اپنے نئے گھر بنانے شروع کر دیئے  ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہو رہا جب بھی الیکشن  آتے ہیں ہجرتوں ، بغاوتوں کا موسم جوبن پر آجاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا،  متعدد ن لیگی بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، یوسی چیئرمین ملک شوکت ،حامد گجر، بشارت علی رحمانی، منظر عباس، محمد سلیم سمیت دیگر رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

اس کے علاوہ سابق پی پی چیئرمین اسرار بٹ بھی  کپتان کے کھلاڑی بن گئے، پی ٹی آئی قیادت نے مقامی رہنماؤں کو پارٹی مضبوط کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔