ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے روزگارافراد کیلئےحکومت کا شانداراقدام

بے روزگارافراد کیلئےحکومت کا شانداراقدام
کیپشن: Unemployment
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر:محکمہ کوآپریٹیو نے نئی بھرتیوں کی اجازت مانگ لی۔ محکمہ کوآپریٹیو نے گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کی بھرتی کاپروگرام تیار کرلیا ہے ۔

محکمہ کوآپریٹیو نے پنجاب حکومت سے محکمے میں نئی بھرتیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔ محکمہ کوآپریٹیو نے گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کی بھرتی کا پروگرام تیار کیا ہے۔ گریڈ ایک سے گریڈ چار تک 310 افراد کو ملازمت دی جائے گی۔

محکمہ کوآپریٹیو نے سمری وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کوآپریٹیوکی جانب سے گریڈ پانچ سے گریڈ پندرہ تک کے ملازمین کی بھرتی کی سمری اگلے ہفتہ روانہ کی جائے گی۔ محکمہ کوآپریٹیو میں ایک ہزار کے قریب اسامیاں خالی پڑی ہیں، اسامیاں خالی ہونے سے محکمے کے انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔۔