خیبر پختونخوا کاوفاق کو سکیورٹی فورس فراہم کرنے سے انکار

خیبر پختونخوا کاوفاق کو سکیورٹی فورس فراہم کرنے سے انکار
کیپشن: KPK Security Forces
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاق کاصوبوں سے  پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے پولیس مانگے کےمطالبے کو مستردکردیاگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی نے وفاق کو سکیورٹی فورس فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد کے لیے سکیورٹی مانگ رہے ہیں، اسلام آباد میں کون سے دہشتگرد آرہے ہیں جس کے لیے سکیورٹی طلب کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری سکیورٹی ہمارے صوبے کے لیے ہے، وفاق کو نہیں دیں گے، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، سکیورٹی کی زیادہ ضرورت یہاں ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کی سکیورٹی ہم خود کر رہے ہیں، وفاق نے کوئی مدد نہیں کی۔یاد رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے صوبوں سے پولیس مانگی ہے، اگر صوبوں نے پولیس فراہم نہ کی تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔