ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی سےمتعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

ڈینگی سےمتعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: dengue in Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈینگی کی کتنے درجہ حرارت پر افزائش رُک جاتی ہےاور کتنے درجہ حرارت پر افزائش میں تیزی ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے محکمہ موسمیات نے نیاالرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایک اہم پیشگوئی کی گئی ہے کہاماہ اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاو میں اضافہ ہوسکتاہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی کے پھیلاو کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔ان بڑے شہروں میں لاہور،کراچی،پشاوراسلام آباد سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔اس کے علاوہ فیصل آباد،سیالکوٹ،ملتان سمیت کئی بیشتر شہروں میں بھی ڈینگی کے پھیلاو میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا پھیلاؤ مون سون کے بعد 20ستمبر سے 5 دسمبر تک جاری رہتا ہے، درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونا ڈینگی کے مچھروں کی افزائش کیلئے سازگار ہے، ڈینگی کا مچھر سورج نکلنے کے دو گھنٹے بعد اور سورج غروب ہونے سے دو گھنٹے  پہلے حملہ کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی سے نیچے جانے پر ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے، ستمبر کے وسط سے ہی ڈینگی کے حملے کیلئے سازگار موسمی ماحول بن چکا ہے۔