(جنید ریاض)بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑکر رکھ دی ہے، اب سستا پروٹین مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت بیف کے ریٹ کے قریب پہنچ گیا، ڈیڑھ سو روپے والا مرغی کا گوشت تین سو روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا،مارکیٹ میں بیف کا گوشت 500 اورمٹن کا گوشت 1400 روپے کلو تک پہنچ گیا، مہنگائی نے غریب آدمی کیلئےگھر کا کچن چلانا مشکل کردیا ہے۔
بیف ہڈی والا گوشت 500 روپے کلو ، بیف کا بغیرہڈی گوشت 650روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ مٹن 1400 روپے کلو تک پہنچ گیا،صارفین کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ میں نہیں رہا،دکانداروں نےدالوں کیساتھ گوشت کےریٹ بھی بڑھا دئیے،حکومت اشیائےخوردونوش کی قیمتیں برقراررکھنےمیں ناکام ہوچکی ہے۔