کرکٹر عمر اکمل کی اہلیہ کیساتھ بھارتی گانے پر بنائی ویڈیو وائرل

Umar Akmal’s TikTok video with wife
کیپشن: Umar Akmal video
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمراکمل سوشل میڈیا پر کم ہی دکھائی دیتے ہیں اور جب متحرک ہوتے ہیں تو اپنی تصاویر یا ویڈیوز اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، عمراکمل کی ایک نئی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں وہ اپنی بیگم کے ساتھ گھر کے لان میں موجود  ہیں جبکہ بھارتی گانے پر جھوم بھی رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو سوشل میڈیا پر کم ہی دیکھ گیا مگر جیسے ہی وہ آن لائن ہوتے ہیں اپنے مصروفیات سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرتے ہیں، گزشتہ دنوں کرکٹر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ان کو اہلیہ کے ساتھ گھر میں دیکھا جاسکتا ہے، ٹویٹر پر بنے 'علی' کے نام سے اکاؤنٹ پر اس کو شیئر کیا گیا۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کرکٹر عمراکمل بالی ووڈ کے گانے' پیار دیاں مجبوریاں' پر مختلف سٹیپس کرتے اپنے اہلیہ کے سامنے پیار کا اظہار کررہے ہیں،15 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں وہ سفید رنگ زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ نے ہلکے سبز رنگ کالباس پہنا ہوا ہے۔

ٹویٹر پر بنائی گئی ویڈیو سامنے آنے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کئے جارہے ہیں، کچھ نے دنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، صارفین کی طرف سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے مذاق کرتے کہا کہ عمر اکمل کرکٹر بننے سے زیادہ فلمی سٹار کے انداز میں زیادہ بہتر ہے،ایک نے کہا کہ ٹک ٹاک بنائیں گے ٹیم میں سلیکشن تو ہو نہیں رہی۔

اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ'یہ کھلاڑی ہیں ہی نہیں۔ یہ ایکٹر ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer