ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ نے اپنے شوہر کا نام بتا دیا

Hareem Shah
کیپشن: Hareem Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنی شادی کے بڑے سچ سے پردہ اُٹھا دیا۔ 

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے شوہر سے متعلق اہم انکشافات کردیئے، حریم شاہ کا کہنا ہےکہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے، جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ کراچی میں رہتے ہیں، وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں۔ حریم شاہ نے مزید کہا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بے حد قریب ہیں،

اس کے ساتھ ہی حریم شاہ نے  اپنے شوہر بلال شاہ کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دیا تھا،حریم شاہ کی اس پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے  تھے کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer