رائیونڈ سے جلو موڑ تک لاکھوں کی ڈکیتیاں، شہری غیر محفوظ

Dacoity
کیپشن: Dacoity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص احمد، فہد بھٹی، فاران یامین) ڈکیتی، کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ، شہر میں ایک دن میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوئیں ، رائیونڈ سے جلوموڑ تک متعدد افراد لٹ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں 2 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے ،جواں سالہ لڑکی کو بیہوش کر کے 5 لاکھ کی نقدی اور زیورات لے اڑے، لڑکی کی والدہ کے مطابق وہ خریداری کیلئے بازار گئی تھی اور بیٹی گھر میں اکیلی تھی، اقبال ٹاؤن میں تین ڈاکوؤں نے خالد کی فارمیسی سے تین لاکھ روپے لوٹ لئے، ڈاکوئوں نے سکیورٹی گارڈ کی گن چھینی، جاتے ہوئےفوٹیج بھی لے گئے، جی ٹی روڈ پر یو ای ٹی کے سامنے ڈاکوؤں نے پی ایس او پٹرول پمپ کے کیشیئر سے بیس ہزار روپے لوٹ لئے، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

دوسری جانب علامہ اقبال روڈ پر شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا، موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری نواز سے نقدی اور موبائل فون چھین کر چلتے بنے، ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

 جلو موڑ کے علاقے میں چور موٹرسائیکل لے اڑا، متاثرہ شہری بلال کے مطابق اس نے پارکنگ میں موٹرسائیکل کھڑی کی تھی، پولیس ملزم کا سراغ نہیں لگا سکی، جوہر ٹاؤن میں مریض بن کر کلینک میں آنے والا چور لیڈی ڈاکٹر کا پرس لے گیا، ڈاکٹر مائدہ کے مطابق پرس میں نقدی، زیور اور قیمتی اشیا تھیں۔ 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer