زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے

زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس ڈالروں میں تقریبا 12 کروڑ ڈالر کی کمی ہو گئی۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں دوبارہ کمی شروع ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی واپسی کے باعث مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 12 ارب 70 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

تاہم ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 6 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا اور ان کا حجم 7 ارب 20 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ہو گیاجس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم اس دوران 5 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی کمی سے 19 ارب 90 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہ گیا تاہم نئے مالی سال دوران اب تک اڑھائی ارب ڈالر کے نئے قرضوں کے باوجود اس دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ارب ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer