ملک اشرف : ملازمین کوسرکاری گھروں کی قبضہ سلپ نہ دینے کا کیس, ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کیپٹن (ر)سمیع ہائیکورٹ میں پیش,عدالت کاقبضہ سلپ سے متعلق رپورٹ پیش ہونے پر اطمینان کا اظہار,ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دے دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ کے ڈرائیور محمد ندیم سمیت دیگر ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے رانا محمد اسحاق ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کیپٹن (ر) سمیع عدالت میں پیش ہوئے۔ اُن کے ہمراہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر بھی موجود تھے۔ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر نے عدالت میں کوارٹرز کی قبضہ سلپ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، جس پر عدالت نے اظہارِ اطمینان کیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ “کیا اس رپورٹ کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے ہوچکے ہیں؟”اس پر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر نے بتایا کہ تمام تقاضے مکمل کرلیے گئے ہیں، صرف رینٹ کنٹرولر کی جانب سے “رینٹ رول” جاری ہونا باقی ہے۔عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دے دی۔