ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون 17 پرو میکس کا ٹیکس بھرنا ہو گیا آسان، بڑی سہولت متعارف

آئی فون 17 پرو میکس کا ٹیکس بھرنا ہو گیا آسان، بڑی سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی فون 17 پرو میکس کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری, اب پی ٹی اے ٹیکس کی یک مشت ادائیگی کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں کی جا سکے گی. 

 بینک الفلاح کے ای کامرس پلیٹ فارم الفا مال نے صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت آئی فون 17 پرو میکس کا پی ٹی اے ٹیکس 3 سے 36 ماہ کی اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے الفا مال کے مطابق ماہانہ اقساط کی ادائیگی 10825 روپے سے شروع ہوگی جبکہ قلیل مدتی منصوبے 3 یا 6 ماہ بغیر سود کے دستیاب ہیں طویل المدتی اقساط 9 سے 36 ماہ پر معمولی 2.5 فیصد مارک اپ عائد ہوگا ۔

اقساط کی تفصیل کے مطابق 3 ماہ 0 فیصد سود کے ساتھ 75966 روپے ماہانہ 6 ماہ 0 فیصد سود کے ساتھ 37983 روپے 9 ماہ 2.5 فیصد سود کے ساتھ 29767 روپے 12 ماہ 2.5 فیصد سود کے ساتھ 23438 روپے 24 ماہ 2.5 فیصد سود کے ساتھ 13964 روپے اور 36 ماہ 2.5 فیصد سود کے ساتھ 10825 روپے قسط ہوگی۔

یہ سہولت ان صارفین کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوگی جو درآمد شدہ آئی فونز کو پی ٹی اے کے تحت رجسٹر کرانا چاہتے ہیں لیکن بھاری ٹیکس کی یک مشت ادائیگی نہیں کر سکتے۔درخواست کے لیے صارفین کو الفا مال کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے آئی فون کا IMEI نمبر، اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، اور پھر “Buy Now, Pay Later” کا آپشن منتخب کر کے مطلوبہ ادائیگی پلان کا انتخاب کرنا ہوگا۔