ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا ٹوبہ ٹیک سنگھ ہسپتال کا اچانک دورہ، ادویات کی فراہمی کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:  پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی اچانک ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے پہلے ٹوبہ ٹیک سنگ کے ایک نواحی علاقہ چٹیانہ میں تھانے کا اچانک وزٹ کیا، پھر ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر پہنچ کر محسن نقوی سیدھے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلے گئے ۔
انہوں نےہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ  کیا اور مریضوں سے ہسپتال کے حالات کے متعلق براہ راست معلومات حاصل کیں۔
ٹوبہ انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کے دورے سے بے خبر نکلی۔مریضوں کی جانب سے ادویات نہ ملنے کی شکایات  سامنے آئیں جس پر وزیر اعلی محسن نقوی نے ناراضگی کا اظہار کیا  اور ہسپتال انتظامیہ کو سرزنش کی۔
 ٹوبہ ہسپتال کے دورہ کے دوران وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے  صحافیوں سے بھی بات چیت کی۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ٹوبہ کا ہسپتال بہت سے ہسپتالوں سے بہتر ہےلاہور کے ہسپتالوں سے بھی بہتر ہے ، محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ  ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بہتر کام کررہے ہیں ،  ہسپتال میں ادویات کی کمی سامنے آئی ہے ادویات کی کمی کو پورا کرنا حکومت کا کام ہے، ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے گا ۔