گجرات؛ طلباء کی  بس پر فائرنگ،دو سٹوڈنٹس زخمی

گجرات؛ طلباء کی  بس پر فائرنگ،دو سٹوڈنٹس زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد)  گجرات میں دل دہلا دینے واقعہ،   طلباء کی  بس پر فائرنگ، دو سٹوڈنٹس زخمی ہوگئے۔

گجرات کے علاقے رحمانیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں طلباء کی بس پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو سٹوڈنٹس  زخمی ہوگئے ،گولیاں برسانے کے بعد اسلحہ بردار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ریسکیو احکام کے مطابق  زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ میں زخمیوں کی شناخت 21 سالہ لاریب اور زین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو احکام کا کہنا ہے کہ  زخمی دونوں سٹوڈنٹس کو سر اور پاؤں پر گولیاں لگی ہیں، ہسپتال انتظامیہ نابتایا کہ دونوں سٹوڈنٹس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔