ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے سابق کپتان سلیم ملک کو کلین چٹ دیدی

آئی سی سی نے سابق کپتان سلیم ملک کو کلین چٹ دیدی
کیپشن: Saleem Malik, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک پر پابندی کا معاملہ, انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق کپتان سلیم ملک کو کلین چٹ دے دی۔  

تفصیلا ت کے مطابق سلیم ملک 2024 میں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔ 

اس سے قبل پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی سی سی سےسلیم ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا۔ آئی سی سی نے پی وی سی اے کو جوابی طور پر کہا کہ ان کو سلیم ملک کے کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ آئی سی سی نے پی وی سی اے کو ای میل کے ذریعے اپنے جواب سے آگاہ کیا۔ ای میل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلریڈیک کی طرف سے کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ ماضی قریب میں پی سی بی حکام آئی سی سی کی آڑ لے کر سلیم ملک کو کوئی عہدہ دینے سے گریز کرتے رہے ہیں۔