ڈالر کی قدر میں کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

ڈالر کی قدر میں کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایم جی موٹرز اور ’کیا‘ کے بعد اب پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی ایک اور کمپنی ٹویوٹا نے بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1300 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے.

 1500 سی سی گاڑی کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ 1600 سی سی گاڑی کی قیمت میں 2لاکھ  سے 2لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔

 اسی طرح 1800 سی سی گاڑی کی قیمت میں دو لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے جبکہ آئی ایم وی ون کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

 آئی ایم وی تھری کی قیمت میں 4 لاکھ سے 7 لاکھ 90 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے، فورچونر سیریز گاڑیوں کی قیمت میں 10 لاکھ 90 ہزار سے 13 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔