پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ڈائریکٹر کینسر میں مبتلا

پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ڈائریکٹر کینسر میں مبتلا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کےنامورہدایتکارآغا حسن عسکری کینسر میں مبتلا ،طبیعت خراب ہونےپرٹیسٹ کرائے جس میں پھیپھڑوں کےکینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ڈائریکٹر آغا حسن عسکری میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  چند روز پہلے حسن عسکری کی طبعیت خراب ہوئی تو شوکت خانم ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔شوکت خانم ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں لیکن ان کے مزید علاج معالجے بارے فیصلہ بورڈ کرے گا۔حسن عسکری کا شمار نہایت کامیاب ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اردو اور پنجابی کی بے شمار سپرہٹ فلمیں بنائی ہیں جن میں چون پسینہ،ہیرا،طوفان،وحشی جٹ،آخری میدان،قانون،سلاخیں،جینے کی سزا،جٹ دا کھڑاک،آگ،اک دوجے کے لئے سمیت بے شمار فلمیں شامل ہیں۔حسن عسکری نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ ان کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے۔