عمران خان کی لانگ مارچ کال، پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد  تعینات

عمران خان کی لانگ مارچ کال، پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد  تعینات
کیپشن: PTI Long March
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملنے والی ممکنہ لانگ مارچ کی کال کے بعد ایف سی اور سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عمران خان کی طرف سے ملنے والی ممکنہ لانگ مارچ کی کال کے بعد ایف سی اور سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی طرف سے ملنے والے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے ایف سی کے 90 پلاٹون اور 2667 اہلکار جبکہ سندھ پولیس کی جانب سے اب تک 6000 کے قریب اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف سی کے اہلکاروں کو فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں ٹھہرایا ہوا ہے جبکہ کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں بھی ٹھہرایا گیا ہے۔