شاہنیوں کے ہاتھوں تاریخی شکست پر سوشل میڈیا پر انڈین ٹیم کے کیخلاف میمز کا طو فان

pak vs india
کیپشن: pak won T20
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمدساجد:پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ تاہم اس دوران سو شل میڈیاپر بھارت کی ہار کے ساتھ ہی میمز کا طو فان امڈ آیا۔

 تفصیلات کے مطابق ٹویٹر ،فیس بک اور انسٹا گرا م پر بھارتی ٹیم اور ان کے کھلاڑیوں کی ایسی ایسی میمز وائرل ہوئیں کہ خدا کی پناہ۔

واضح رہے کہ ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت10 وکٹوں  سے شکست دے کر ریکارڈ توڑے بھی اور بنا بھی ڈالے۔بابراعظم اورمحمدرضوان نےبھارت کیخلاف152  رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کرنے کااعزازبھی حاصل کیا۔ پاکستان نے بھارت کا 152 رنز کا ہدف 2 اوورز قبل حاصل کرلیا۔ محمد رضوان نے 79 اور بابر اعظم نے ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیلیں۔

قومی ٹیم نے بھارت کا پاکستان کےخلاف ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی پاش پاش کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer