ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی واپسی کیلئے لندن جانا پڑا توجاؤں گا، وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہتے ہیں   الیکشن سمیت ہر چیز کیلئے تیار ہوں، این آر او نہیں دوں گا۔ 

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں   وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی وزیر اعظم سے بات کرنا پڑی تو کروں گا، اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں، برطانوی وزیراعظم سے بھی بات کرنا پڑی تو کروں گا، نواز شریف کو وطن واپس لاکر قانون کے تابع کریں گے، قانونی ٹیم کو نواز شریف کی واپسی کیلئے تمام فورمز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو کہا  تھا سات ارب کا ضمانتی بانڈ مانگیں، عدلیہ نے ہماری بات نہیں مانی اور شہبازشریف کی گارنٹی لے لی، میرے خیال میں جنرل باجوہ کی ان سے ملاقاتیں غلطی تھی۔

ادھر وزیر اعظم سے گورنر سندھ سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے بھی ملاقات کی، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کو ہوم گراؤنڈ میں جواب دینے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم نے سندھ پولیس کے معاملے کو سندھ حکومت کا خودساختہ بحران قرار دیا اور کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور سندھ پولیس کے معاملے سے اچھی طرح باخبر ہوں، سندھ حکومت نے معاملے سے سیاسی فائدہ اٹھایا۔

ملاقات میں سندھ حکومت کو اسمبلی کے اندر اور باہر اآڑھے ہاتھوں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ سندھ حکومت کے خلاف جلسے، مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، اسمبلی کے اندر سندھ حکومت کی بیڈ گورننس اور کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer