سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ قانون کے مطابق چلتا ہے: مریم نواز

سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ قانون کے مطابق چلتا ہے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زیشان صفدر: مریم نواز جاتی امراء سے کوئٹہ روانہ، عمران خان کی جانب سے نواز شریف کو یو کے سے خود لانے کے بیان پر مریم نواز نے کہا کہ یوکے کے قانون سلیکٹڈ کو نہیں پتہ، عمران خان کی بڑکوں کو یوکے میں کوئی نہیں مانتا، عمران خان کی آٹا، چینی کی بجائے نواز شریف پر توجہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے مریم نواز جاتی امراء سے ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہو گئیں، جاتی امراء سے نکلتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نواز شریف کو لے آنے کی بڑکیں مارتا ہے، سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ قانون کے مطابق چلتا ہے، وہاں ارشد ملک جیسے ججز نہیں ہوتے، یہ ذرا یوکے جائیں تو ان کو پتہ چلے گا۔

 

   کراچی میں کیپٹن صفدر کے گرفتاری کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ حقیقت کیا ہے انکوائری کی کوئی ضرورت نہیں اگر انکوائری کروانی ہے تو سندھ گورنمنٹ کا حق ہے معاملے پر انکوائری کرنا، اس معاملے میں حقائق سامنے لانے پر جیو نیوز کے صحافی کو اغواء کر نے پر بہت افسوس ہوا ہے۔ا

مریم نواز نے  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو پتہ نہیں کہ پریشر میں کیسے رسپانس کرنا ہے وہ شخص کیسے مہنگائی کم کرے گا، چینی اور آٹا مافیا کے پیچھے لگنے کی بجائے عمران خان نواز شریف کے پیچھے پڑا ہے، عمران خان کو بڑی کرسی ملنے کے باوجود اسکا قد بڑا نہیں ہوا، عمران خان کو این آر او  کی ضرورت ہے۔

 

کوئٹہ جلسے میں شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی خطاب کریں گے، اس موقع پر انکے ہمراہ مریم اورنگزیب، پرویزرشید، ثانیہ عاشق، مرزا جاوید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

              

Shazia Bashir

Content Writer