ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم  نے مریم نواز کو نواز شریف کی تیمار داری کی اجازت دے دی

وزیراعظم  نے مریم نواز کو نواز شریف کی تیمار داری کی اجازت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ترجمان وزیراعظم نعیم الحق  نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف کے پاس ہسپتال میں رہنے کی اجازت دی جائے۔

ترجمان وزیراعظم نعیم الحق کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے رابطہ ہوا اور  وزیراعظم  عمران خان  کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے مریم نواز کو نواز شریف کی تیمار داری کی اجازت دے دی ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مریم نواز والد کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں تو تعاون کریں گے، پنجاب حکومت ہر ممکن سہولت مہیا کی ہے۔ ہماری کوشش ہے مریم نواز زیادہ سے زیادہ وقت اپنے والد کیساتھ گزاریں۔  حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer