ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر صنعت و تجارت کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا اجلاس

وزیر صنعت و تجارت کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفتر میں فاطمہ گروپ کے سی ای او فواد احمد مختار سے ملاقات کی، ملاقات میں فاطمہ گروپ نے پنجاب میں سیمنٹ، توانائی اور کول مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔    

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی فاطمہ گروپ کے سی ای او سے ملاقات میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سی ای او جہانزیب برانہ بھی موجود تھے، اس موقع پر فاطمہ گروپ کے سی ای او فواد احمد مختار نے سیمنٹ انڈسٹری، توانائی اور کول مائننگ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سیمنٹ پلانٹ،انرجی پلانٹ لگانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں حکومت پنجاب معاونت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ گروپ ملکی معیشت میں اپنا اہم کرداد ادا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اب پنجاب میں نئی صنعتیں لگانا چاہتے ہیں، اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ صنعت کاری اور سرمایہ کاری کا فروغ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جب کہ صوبے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

  میاں اسلم اقبال نے فاطمہ گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔