ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ؛ سعودی ہم منصب سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ؛ سعودی ہم منصب سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی  سعودی عرب پہنچ گئے ۔دارالحکومت ریاض میں سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے وفاقی وزیر محسن نقوی کا استقبال کیا ۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں خصوصا منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں  سکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی، مششرکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کےسٹریٹیجک تعلقات کے فریم ورک کے اندر باہمی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیانائب وزیر داخلہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح، وزیرداخلہ کے دفتر کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور وزارت داخلہ کے عہدیدار شریک تھے ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کے انڈر سیکرٹری محمد خرم آغا بھی موجود تھے.