ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کے ڈیزائنر پال کوسٹیلو چل بسے

شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کے ڈیزائنر پال کوسٹیلو چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کے ڈیزائنر پال کوسٹیلو 80 سال کی عمر میں چل بسے۔

شہزادی ڈیانا کے ملبوسات ڈیزائن کرنے کے لیے مشہور ڈیزائنر پال کوسٹیلو 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔پال کوسٹیلو کے برانڈ نے اپنے بیان میں ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ پال کوسٹیلو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں اور زندگی کے آخری دنوں میں ان کی اہلیہ اور ساتوں بچے ان کے پاس لندن میں موجود تھے۔پال کوسٹیلو 1945ء میں ڈبلن میں پیدا ہوئے اور  پیرس کے چیمبری سنڈیکل ڈی لا ہوٹی کوٹور سے اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کیا۔

اُنہوں نے 1983ء سے لے کر 1997ء تک ان کے ذاتی ڈیزائنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔