ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کوچ پر عائد پابندی ختم

ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کوچ پر عائد پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستان سپورٹس بورڈ نے  ایتھلیٹ ارشد  ندیم کے کوچ  سلمان بٹ پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔

 ذرائع کے مطابق پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کوچ سلمان بٹ پر   پابندی ختم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے،سلمان بٹ پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔

 بعد ازاں سلمان بٹ نے  اس پابندی کو سپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چیلینج کیا تھا جس کے پیش نظر  دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ایس بی ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

 پی ایس بی ثالث کے فیصلے کے مطابق سلمان بٹ کے خلاف کارروائی میں ایتھلیٹکس فیڈریشن نے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا تھا۔

  نہ کوئی چارج شیٹ فراہم کی گئی اور نہ ہی کوئی سماعت کا موقع دیا گیا چنانچہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور  ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی سے ارشد ندیم کی تیاریوں کو بھی متاثر کیا گیا ۔

 دوسری جانب پی ایس بی ایڈجیوڈیکیٹر نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو سلمان بٹ کے خلاف بیان سے بھی روک دیا ہے۔

 پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے معاملات براہ راست ایتھلیٹکس فیڈریشن کے دائرہ اختیار میں نہیں تھے

 پی اے اے کے انتخابات پنجاب سپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپکس کے زیر نگرانی ہوئے تھے ۔

 مزید برآں سپورٹس بورڈ نے اے ایف پی کا پنجاب ایتھلیٹکس الیکشن کالعدم کرنے کا فیصلہ بھی معطل کردیا ہے۔