سٹی42 : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے اور تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالربھی سستاہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 85 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 185 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 62 ہزار 103 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق دو پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔