ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت ڈیجیٹل فائل سسٹم، کروڑوں کی بچت کا بڑا اقدام

پنجاب حکومت ڈیجیٹل فائل سسٹم، کروڑوں کی بچت کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں دفتری کاموں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ای فائلنگ آفس آٹومیشن سسٹم (E-FaAS) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے.

 حکومتی اعلان کے مطابق تمام سرکاری فائل ورک اور دفتری کارروائیاں مکمل طور پرای فاس سسٹم پر منتقل کر دی گئی ہیں، جس کے بعد روایتی کاغذی فائلوں کا استعمال ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام پی ایم ایس افسران کی اے سی آرز بھی آن لائن کر دی ہیں، جس سے افسران کی کارکردگی رپورٹ کا نظام نہ صرف شفاف ہو گیا ہے بلکہ اس کی تکمیل اور جانچ پڑتال کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ دفتری ورک کو آن لائن منتقل کرنے سے نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی بلکہ فائلوں کی بروقت منظوری، ریکارڈ کی حفاظت اور کارکردگی میں بہتری بھی ممکن ہو سکے گی۔