ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز جاری

جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے۔

دھرم پورہ میں سرکاری جوڈیشل ریسٹ ہاوس تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، جس کیلئے محکمہ خزانہ نے 18 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کیلئے 18 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ا اس بجٹ سے مختلف سرکاری محکموں کی عمارتیں سولر پر منتقل کی جائیں گی۔رائیونڈ میں سیوریج اور واٹر سپلائی سکیم کیلئے بھی بجٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ نے رائیونڈ سیوریج اور واٹر سپلائی کیلئے 40 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ مذکورہ محکموں کے اکاونٹ میں منتقل کردیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer