ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

 تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روضینہ علی: آج رات کے موسم کی  صورتحال، ملک کے  بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع  ابر آلود رہے گا،مغربی بلوچستان میں  چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ہفتہ کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق   اسلام آباد میں     موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور  مطلع ابر آلود رہے گا۔
 پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   مو سم  سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا،صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،    ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں  سموگ اور دھند چھائے رہنے   کا امکان۔
بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد  رہے گا، تاہم نوکنڈی،چاغی،دالبندین، قلات ،خضدار،نوشکی، واشک،خاران،پنجگور،کیچ،تربت،پسنی،مکران،لسبیلہ ،گوادراورجیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود   رہے گا جبکہ دوسری جانب کشمیر  اورگلگت بلتستان میں   موسم سرد اور  مطلع ابر آلود رہے گا۔