انسٹاگرام صارفین کیلئے اچھی خبر ،اب ریلز کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا

 انسٹاگرام صارفین کیلئے اچھی خبر ،اب ریلز کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسٹاگرام نے  صارفین کیلئے ایک نیا آپشن متعارف کرا دیا جس میں ریلز کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام صارف پہلے صرف اپنی ویڈیو ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتا تھا لیکن اب کسی دوسرے کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کاپی کر کے ڈاؤن لوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کرنا نہیں پڑے گا،اب صارفین کسی بھی ریلز کو دیکھنے کے بعد اسے مرضی کے مطابق آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے یعنی انہیں کسی دوسرے سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینل پر اعلان کیا گیا کہ اب صارفین پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، یہ فیچر جون میں صرف امریکہ میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب یہ تمام ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

 پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو اپنے کیمرہ رول میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، آپ جو بھی ریلز ڈاؤن لوڈ کریں گے اس میں ریلز بنانے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا واٹر مارک بھی شامل ہو گا۔

 اس طریقے کو غور سے پڑھیں،سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام ایپ کھولیں اور جس ریل کو آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں، ریل پر ’شیئر‘ آئیکن پر کلک کریں اور ’ڈاؤن لوڈ‘ کے آپشن کو کلک کریں، ڈاؤن لوڈ کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد مخصوص ریلز آپ کے فون پر محفوظ ہوجائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer