عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بیٹی کا نام بتا دیا

Ranbir Kapoor and Alia Bhaat announced the name of their daughter
کیپشن: Ranbir Kapoor, Alia Bhaat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی نومولود بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے.  6 نومبر کو بالی وڈ کی معروف جوڑی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی, حال ہی میں عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر و رنبیر کپور نے اپنی نومولود بیٹی کے نام کا اعلان کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحہ‘ رکھا ہے۔عالیہ بھٹ  نے مزید بتایا کہ یہ نام ’راحہ‘ ہماری بیٹی کی دادی نے منتخب کیا ہے اور اس کے بہت سے خوبصورت معنی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عربی میں  ’راحہ‘  نام  کا مطلب امن، بنگلہ میں سکون اور سواہلی زبان میں مسرت ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’شکریہ راحہ ہماری فیملی میں زندگی کو لانے کیلئے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی تو اب ہی شروع ہوئی ہے‘۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر