کورونا وائرس کی نئی لہر ، کیسز کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

Thousands of Cases of Corona Virus are reported in China
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سردیوں کے آتے ہی کرونا وائرس نے زور پکڑ لیا،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے 31 ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،  بیجنگ میں ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیسز کی تعداد 31 ہزار 444 ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد 13 اپریل کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب تجارتی مرکز شنگھائی میں دو ماہ کے لیے لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔

 وائرس سے بچاو کے لیے حکام نے متعدد نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں، حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہر آنے والے مسافروں کو پانچ دن تک ریستوران یا دکانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر