ابھیشیک اور کرشمہ کپورکی منگنی کیوں ختم ہوئی، وجہ سامنے آگئی

Indian Actor Abhishek Bachchan and Karishma Kapoor engagement broken
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ابھیشیک اور کرشمہ کپورکی منگنی ختم ہونے کی وجہ 22 سال بعد سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمسازسنیل درشن کے بالی ووڈ اسٹارز اور فلمی جوڑیوں کے متعلق انکشافات آج کل بھارتی میڈیا پر وائرل ہیں۔ ابھیشک اور کرشمہ کپور کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیل درشن کا کہنا ہے کہ 2002میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم “ہاں میں نے بھی پیار کیاہے”کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹارز ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

بالی ووڈ اسٹارز ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ختم ہونے کے حوالے سے کبھی کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی لیکن 22 سال بعد بھارتی فلمساز سنیل درشن نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بتا دی۔سنیل درشن کا کہنا ہے کہ دو دہائی قبل ابھیشک اور کرشمہ کے درمیان منگنی کی خبر بلکل درست ہے جس میں وہ خود بھی شریک ہوئے تھے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا دونوں کا تعلق اتنا زیادہ تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل ابھیشک اور کرشمہ شادی کرنے والے تھے۔

سنیل درشن بتایا کہ فلم ‘ہاں میں نے بھی پیار کیاہے’کے سیٹ پر دونوں کے درمیان اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہونے والی لڑائی کافی بڑھ جاتی اوریوں محسوس ہوتا کے دونوں ایک دوسرے کیلئے فٹ نہیں، یہی وجہ تھی کہ فلم کی ریلیز کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

فلمساز کا کہنا ہے کے میرے لئے دونوں کے درمیان اس طرح کی نوک جھوک سے شروع ہونے والی لڑائی حیران کن ہوتی۔