ویب ڈیسک:فٹ بال ورلڈ کپ کے پانچویں روز بھی 4 مقابلے ہوں گے، معروف فٹ بالرز کرسٹیانو رونالڈ و اور نیمار جونیئر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، پُرتگال کا مقابلہ گھانا سے ہوگا، برازیل کی ٹیم سربیا کے مدمقابل آئے گی۔
میگا ایونٹ میں آج گروپ جی اور گروپ ایچ کی ٹیموں کے میچز ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے گروپ جی کی ٹیمیں سوئٹزر لینڈ اور کیمرون آمنے سامنے ہوں گی۔
دوسرا میچ شام 6 بجے گروپ ایچ کا ہوگا جس میں یوراگوئے اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔اسی گروپ کا دوسرا میچ رات 9 بجے پرتگال اور گھانا کے درمیان ہوگا۔
گروپ جی کا دوسرا اور دن کا چوتھا و آخری میچ رات 12 بجے برازیل اور سربیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔