سٹی 42: پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال شروع ہونے قبل ہی لاہور میں تمام پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور پٹرول پمپس بند ہونا شروع ہوگئے۔
ڈیلرز ایسو سی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری جہانزیب ملک کا کہنا ہے کہ صبح تک لاہور میں 400 کے قریب پٹرول پمپس صبح 6 بجے مکمل طور پر بند کردئیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ منافع میں چھ فی صد اضافے تک مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہو سکتی، ہڑتال کی کال مجبوری میں دی جس پر شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں کہا کہ 20 کے قریب سرکاری پٹرول پمپس کھلے رہیں گے مگر وہ دو کروڑ کی آبادی کی ضروریات پوری نہیں کرسکیں گے۔
ادھر شہر کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رات گئے سنگھ پورہ، اچھرہ، داروغہ والا، وحدت کالونی، سمیت مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔