ویب ڈیسک : وٹس ایپ آڈیو مسیجز ریکارڈنگ میں بھی رفتار کم یا زیادہ کرنے کا آپشن متعارف کرائےگی جب کہ اب میسجزبولنے پر تحریری شکل میں نمودار ہوں گے۔
وٹس ایپ کے مطابق بیٹا ورژن میں متعارف کرائے جانے والے اس فیچرکوپہلے وائس میجز میں متعارف کرایا گیاتھا۔ جس کے تحت پلے بیک کرکے آڈیو میسجز سننے کی رفتار نارمل ، ڈیڑھ گنا اور دوگنا تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
لیکن اب آپ اپنے آڈیو میسجز بھی جب سپیڈ پر چاہیں ریکارڈ کرکے بھیج سکتے ہیں ۔ ڈبلیواے بیٹا انفوسائٹ کے مطابق یہ فیچر لانچنگ کے لئے تیار ہے اور اینڈ رائڈ صارفین اور ایپل صارفین کے لئے وٹس ایپ اسے اپنی اگلی اپ ڈیٹ میں جاری کرے گا۔ جبکہ اگلے مرحلے میں میسجز بولنے پرتحریری شکل میں نمودار ہونے کا فیچر متعارف کرایا جائے گا لیکن بہت جلد یہ صرف ایپل صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔ اینڈ رائڈ صارفین کو یہ سہولت کب ملے گی حتمی طور پر ابھی اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔