سٹی 42: پی آئی سی میں مبینہ طور پر مریضوں کو زائد المیعاد 39 سٹنٹ ڈالنے کا انکشاف، چیئر ین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نےچیف فارماسیسٹ کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کل ڈرگ انسپکٹر قدرت العین کو ذاتی طور پر طلب کرلیا۔ اس کی کیا ذمہ داری ہے؟ کیوں خاموشی اختیار کیے رکھی؟
چیئر مین ڈرگ کورٹ محمدنویدرانانےصومیہ ارشادایڈووکیٹ کی درخواست پر پی آئی سی میں زائدالمیعاد سٹینٹ مریضوں کو لگانے کے انکشاف پر سماعت کرتے ہوئےڈرگ انسپکٹر کو طلب کرلیا لیکن اس کی جگہ چیف فارما سٹینٹ بابر یوسف نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ دو ہزار 2019 میں پانچ سو سٹینٹ پرائیویٹ کمپنی سےخریدےجن کی معیاد دو سال تھی۔
معیاد ختم ہونے کے دوران 39 سٹینٹ مریضوں کولگا د یئے جبکہ 144 سٹینٹ ابھی سیل ہیں۔بابر یوسف نے کہاہم متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کو مطلع کرتے رہے کہ ان کی معیاد ختم ہونے والی ہے انہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔چیئر ین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نےچیف فارماسیسٹ کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کل ڈرگ انسپکٹر قدرت العین کو ذاتی طور پر طلب کرلیا۔ اس کی کیا ذمہ داری ہے؟ کیوں خاموشی اختیار کیے رکھی؟