ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی و موٹرسائیکل مالکان ٹینکیاں بھر والیں، کل سے پٹرول نہیں ملے گا

Petrol
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  آل پاکستان پٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل سے غیر معینہ مدت کیلئے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

مرکزی رہنماپٹرولیم ڈیلرز ماجد انصاری کا کہنا ہے کہ 25 نومبر کو صبح 6 بجے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے، ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے، حتمی ا علان3بجے پریس کانفرنس میں کریں گے۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer