ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے زبردست خوشخبری

 سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے زبردست خوشخبری
کیپشن: City42 - Govt Employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ، علی رامے) پنجاب کابینہ نے بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ گریڈ ایک سے 15 تک محکموں میں بھرتیوں کی مشروط پابندی اٹھا لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں بھرتیوں پر عائد پابندی اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب محکمانہ سلیکشن کمیٹیاں قواعد کے مطابق اخبارات میں آسامیاں مشتہر کرنے کے بعد بھرتیاں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے 15تک کی نان گزیٹڈ آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ صوبائی خود مختار اداروں میں خالی 15ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

کابینہ اجلاس میں لیبرو صنعتی پالیسیوں کی بھی منظوری دی گئی، جس کے مطابق 5 لاکھ افراد کو ہنر مند اور 12 لاکھ افراد کو فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے اور سابق دور حکومت کی لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔22 گاڑیاں نیلام، 10 ایس اینڈ جی اے ڈی کے پول میں شامل کی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer