سٹی 42 : لاہور کی سگیاں مویشی منڈی میں قربانی کےجانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے ۔
سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئےشہریوں کی بڑی تعدادجانورخریدنےمیں مصروف ہے۔ خوبصورت بکرے، دنبے، چھترے، بیل، اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
مویشی منڈی میں خریداروں اوربیوپاریوں کےدرمیان بھاؤ تاؤ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرسال قربانی کےجانوروں کی قیمتیں پچھلےسال سےزیادہ ہی ہوتی ہیں۔
دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی واخراجات بڑھنےکی وجہ سےمویشیوں کی قیمتیں زیادہ ہیں، قیمتیں مقررنہیں بھاؤتاؤ کے بعد جانور فروخت کررہے ہیں۔