ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین-پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم کا چوتھا اجلاس، اسحاق ڈار نےتفصیلات جاری کردیں

چین-پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم کا چوتھا اجلاس، اسحاق ڈار نےتفصیلات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: چین-پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم اور سی پیک سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی طریقہ کار کا چوتھا اجلاس آج بیجنگ میں منعقد ہوا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس کی تفصیلات ایکس پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف دی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے وزیر لیو ہائی شنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔

 وزیر خارجہ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان کی 12 سیاسی جماعتوں کے نمائندہ ساتھی بھی موجود تھے جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی شامل ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اجلاس نہایت مثبت اور مفید رہا جبکہ اس فورم نے دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی مکالمے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا،انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ  سٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے اور سی پیک 2.0 کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور عوامی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک چین-پاکستان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

 نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نئے دور میں چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کی برادری کی تعمیر کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔