ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ میں فون نمبر چھپانے والا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

واٹس ایپ میں فون نمبر چھپانے والا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  واٹس ایپ  کی جانب سے یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین فون نمبر شیئر کیے بغیر دیگر افراد سے بات چیت کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین انسٹاگرام کی طرز پر منفرد یوزر نیم بنا سکیں گے جبکہ چیٹ کے دوران فون نمبر کی بجائے صرف یوزر نیم دکھائی دے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر آپشنل ہوگا اور صارفین حسبِ سابق فون نمبر کے ساتھ بھی واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔ ہر اکاؤنٹ کے لیے ایک یوزر نیم بنانے کی اجازت ہوگی جبکہ چیٹس اور اکاؤنٹ سیٹنگز متاثر نہیں ہوں گی۔

اگرچہ فون نمبر اکاؤنٹ سے منسلک رہے گا تاکہ لاگ اِن اور ریکوری کے لیے استعمال کیا جا سکے، تاہم دیگر صارفین کو نمبر نظر نہیں آئے گا۔

فیچر دستیاب ہونے کے بعد صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جا کر پروفائل نیم کے ذریعے یوزر نیم منتخب کر سکیں گے۔ یوزر نیم 3 سے 35 حروف پر مشتمل ہوگا۔

یہ فیچر خاص طور پر ایسے افراد سے رابطے کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے جنہیں صارف ذاتی طور پر نہیں جانتا، کیونکہ اس صورت میں فون نمبر خفیہ رکھا جا سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اس فیچر کی محدود پیمانے پر آزمائش شروع کر دی ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جون 2026 میں اسے بڑے پیمانے پر متعارف کرا دیا جائے گا۔