(اسرار خان) لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مظابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جبکہ 309 افراد زخمی ہوئے۔106 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 203 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی،ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔