ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ میں 9 لاکھ کی روڈ رابری کا ڈراپ سین، جھوٹی واردات کا انکشاف

باغبانپورہ میں 9 لاکھ کی روڈ رابری کا ڈراپ سین، جھوٹی واردات کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: باغبانپورہ میں گزشتہ روز رپورٹ ہونے والی 9 لاکھ روپے کی روڈ رابری کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق کالر حمزہ سہیل کا ملازم ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، جس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کے مطابق ملزم عثمان اور اس کا ساتھی عمر گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے 9 لاکھ روپے کی رقم ہتھیانے کے لیے جھوٹی روڈ رابری کی کہانی گھڑی۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم زیادہ دیر پولیس کو گمراہ نہ کر سکا اور دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ متاثرہ شہری حمزہ سہیل نے رقم واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔