ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کی ڈلیوری میں ملوث میاں بیوی گرفتار

منشیات کی ڈلیوری میں ملوث میاں بیوی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ملت پارک پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق ملزمان رشید اور اس کی اہلیہ کو ملت چوک کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر منشیات کی ڈلیوری دیتے تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار میاں بیوی سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 5 کلو چرس برآمد کی گئی ہے  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔