ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا۔

 چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس  سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشتوں کو معاہدوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، خوشی ہے30فیصد سے زائد ایم اویوز کئی ارب ڈالرز کے معاہدوں میں بدل چکے۔

  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے اہم شعبوں میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکنامک زونز اور مائنز اینڈ منرلز شامل ہیں، جن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں شریک کمپنیوں کی تعداد 500 سے زائد ہے اور پاک چین تجارتی حجم 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

 وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شیزہ فاطمہ  نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری اقتصادی تعاون ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

 کانفرنس میں بتایا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان 300 سے زائد معاہدے پہلے ہی ہو چکے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کی 75 سالہ سفارتی دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔