ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ: مسلم ٹاؤن میں اجتماعی قربانی سینٹرز قائم، رجسٹریشن کا آغاز

عیدالاضحیٰ: مسلم ٹاؤن میں اجتماعی قربانی سینٹرز قائم، رجسٹریشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: جماعت اسلامی کے حلقہ پی پی 169 اور الخدمت فاونڈیشن  کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلم ٹاؤن اور گردونواح میں فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا، مختلف علاقوں میں 7 اجتماعی قربانی سینٹرز قائم کر دیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی پی پی 169 فیاض احمد فیضی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں عید پراجیکٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ رہنما جماعت اسلامی پی پی 169 احمد سلمان بلوچ کو عید پراجیکٹ کا انچارج مقرر کیا گیا۔ احمد سلمان بلوچ نے مسلم ٹاؤن سینٹر میں شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز بھی کر دیا۔

اجلاس میں بھیکے وال چوک اور غزالی پارک کیمپ کیلئے طیب اعجاز اور یاسین کمبوہ کو انچارج مقرر کیا گیا جبکہ مسلم ٹاؤن کیمپ کیلئے مفتی محمد عمر، اچھرہ کیمپ کیلئے جاوید حسین، آصف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کیلئے حاجی میاں محمد اشرف اور نجف کالونی ہنزہ بلاک کیلئے پروفیسر شاہد وحید کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

عید کیمپس کیلئے محسن بشیر، حافظ عبدالطیف، حافظ رضوان، عباد طاہر، خواجہ عظیم اور رانا عبدالغفار کو بھی مختلف انتظامی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔